Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب غیرملکیوں کے رہنے کے لیے بہتر، امریکہ پیچھے: سروے رپورٹ

یہ درجہ بندی دنیا کی سب سے بڑی ایکسپیٹ کمیونٹی انٹر نیشنز کی جانب سے ایک مستحکم رپورٹ سے حاصل کی گئی ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کو غیرملکیوں کے رہنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک کے طور پر ووٹ دیا گیا ہے جبکہ ایک سروے رپورٹ میں کی درجہ بندی میں امریکہ پیچھے ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایکسپیٹ انسائیڈر 2023 کے سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اس فہرست میں 28 ویں نمبر پر ہے جب کہ امریکہ 30 ویں، فرانس 33 ویں اور جرمنی 49 ویں نمبر پر ہیں۔
یہ درجہ بندی دنیا کی سب سے بڑی ایکسپیٹ کمیونٹی انٹر نیشنز کی جانب سے ایک مستحکم رپورٹ سے حاصل کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ دنیا کو ایک منفرد تناظر سے فراہم کی جاتی ہے۔
دنیا میں رہنے کے لیے بہترین مقام کے حوالے سے رپورٹ میں میکسیکو تارکین وطن کے لیے عالمی سطح پر سب سے آگے ہے جب کہ سپین اور پانامہ نے دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں بحرین نے نواں نمبر حاصل کیا ہے اس کے بعد متحدہ عرب امارات اور عمان بالترتیب 11 ویں اور 12 ویں نمبر پر ہیں۔
غیرملکیوں کے رہنے کے حوالے سے کویت اس فہرست میں 53 ویں نمبر کے ساتھ درجہ بندی میں سب سے نیچے ہے۔
ایکسپیٹ انسائیڈر 2023 کے سروے میں درج معلومات 172 ممالک میں بسنے والے 12 ہزار سے زیادہ غیرملکیوں سے حاصل کی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات موسم اور آب و ہوا کے حوالے سے ٹاپ 10 سے نیچے رہا۔ فوٹو: ٹوئٹر

سروے میں حصہ لینے والوں سے پانچ کیٹیگریز میں مختلف عوامل کی درجہ بندی کرنے کو کہا گیا جن میں زندگی کا معیار، بسنے میں آسانی، بیرون ملک کام کرنا، ذاتی مالیات اور ایکسپیٹ ضروری اشاریے کے ساتھ رہائش، انتظامیہ، زبان اور ڈیجیٹل معیار شامل ہے۔
ملازمت کے امکانات اور کیریئر کی ترقی کے لیے امریکہ کے سرفہرست مقام ہونے کی تصدیق کی گئی تھی لیکن سروے میں یہ ذاتی مالیات، معیار زندگی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں کم رہا ہے۔
بحرین کو اس سروے میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 19 درجے بلند مقام حاصل ہوا ہے۔ بحرین میں تقریباً نصف تارکین وطن نے زندگی گزارنے کی لاگت کو مناسب کہا ہے جو پچھلے برس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

غیرملکیوں کے رہنے کے حوالے سے کویت 53 ویں نمبر پر ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

متحدہ عرب امارات موسم اور آب و ہوا کے  حوالے سے کم سکور حاصل کر سکا جس کی وجہ سے ٹاپ 10 سے نیچے رہا۔ صحرائی آب و ہوا کے باوجود  متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برس سے اپنا دوسرا مقام برقرار رکھتے ہوئے غیرملکی ضروریات کے  حوالے سے بہتر رہا۔
عمان، امارات کے پیچھے 12 ویں نمبر پر ہے وہاں غیرملکیوں کی ضروریات اور رہائش کے ذیلی زمروں میں اچھا سکور ہے۔ بہت سے غیرملکیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ عمان میں گھر تلاش کرنا نسبتاً آسان اور سستا ہے۔
 

شیئر: