Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاپنگ مال میں سابقہ منگیتر پر فائرنگ، اردنی نوجوان کی ویڈیو وائرل

فائرنگ سے زخمی لڑکی کو علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا( فوٹو: ٹوئٹر)
اردن کے شہراربد کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
رؤیا نیوز چینل کے مطابق ایک نوجوان نے اردنی شہر اربد کے جنوب میں واقع شاپنگ سینٹر میں سابقہ منگیتر کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس سے لڑکی زخمی ہوگئی۔ سیکیورٹی گارڈز نے نوجوان کو قابو کرلیا۔
چینل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ زخمی لڑکی کو علاج کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔
دوسری جانب سیکیورٹی اہلکار وں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کرتحقیقات کا آغاز کردیا۔
الحرۃ ویب سائٹ کے  مطابق اردنی محکمہ امن عامہ نے انسٹا گرام پر بیان میں کہا کہ فائرنگ میں ملوث نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلیا ۔
امن عامہ کے ترجمان نے کہا کہ نوجوان کی شناخت ہوگئی۔ پتہ چلا ہے کہ وہ زخمی ہونے والی لڑکی کا منگیتر تھا۔ پولیس اب اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: