Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 539 رپورٹیں

سعودی عرب انسانی سمگلنگ کےانسداد کےلیے کوششوں میں حصہ لے رہا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود  انسانی سمگلنگ کے انسداد کےلیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ ’سال رواں 2023 کی  پہلی سہ ماہی کے دوران انسانی سمگلنگ کے حوالے سے 539 رپورٹیں موصول ہوئیں اور 49 مشکوک واقعات ریکارڈ پر آئے‘۔ 
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کے متعدد قوانین جاری کیے۔ متعدد سرکاری اداروں کی شراکت سے قومی حکمت عملی تیار کی‘۔ 
سعودی عرب نے انسانی سمگلنگ کے  جرائم انسداد کے لیے خصوصی نیشنل کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ مملکت نے انسانی سمگلنگ کے انسداد کےلیے کئی ضوابط مقرر کیے ہیں۔  
وزارت کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب نے علاقائی سطح پر انسانی سمگلنگ کے انسداد کی کوششوں میں تعاون کیا۔ انسانی سمگلنگ کو روکنے کے لیے عرب پروٹوکول پر دستخط کیے۔ سرحد پار منظم جرائم کے انسداد کے لیے عرب معاہدہ کے ضمیمے پر دستخط کیے گئے‘۔  
سعودی عرب انسانی سمگلنگ کےانسداد سے متعلق  بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لے رہا ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب انسانی سمگلنگ کے انسداد میں نمایاں پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ 
مملکت نے انسانی حقوق کے تحفظ کے  حوالے سے متعدد اصلاحات نافذ کیں۔ انسانی سمگلنگ کے پروٹوکول کی 2007 میں توثیق کی۔ خصوصا خواتین اور بچوں کے حوالے سےمعاہدے میں حصہ لیا۔ 2014 کے پروٹوکول پر دستخط کرنے والوں میں بھی شامل ہے۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سعودی مارکیٹ میں انسانی سمگلنگ کے انسداد کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ 
وزارت افرادی قوت کے ماتحت انسپکٹرز کی ٹیموں نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1500 سے زیادہ  تفتیشی کارروائیاں کیں تاکہ انسانی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔ 
وزارت افرادی قوت نے 565 سے زیادہ اہلکاروں کی ٹریننگ کے لیے 16 ورکشاپس بھی کیے۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب نے اتوار انسداد انسانی سمگلنگ کا عالمی دن منایا ہے جو ہر سال دنیا بھر میں 30 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ 

شیئر: