Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں منی بس کا حادثہ، 24 افراد ہلاک

ازیلال صوبے کے قصبے دمنات کے رہائشی خریداری کی غرض سے جا رہے تھے۔ فوٹو ٹوئٹر
مراکش کے وسطی صوبے ازیلال میں اتوار کو ہونے والے خوفناک سڑک حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے جب ایک منی بس الٹ گئی۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد ازیلال صوبے کے قصبے دمنات کے ہفتہ واری بازار میں سودا سلف خریدنے کی غرض سے جا رہے تھے۔

مراکش و شمالی افریقی ممالک میں سڑک حادثات اکثر ہوتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بدترین حادثے میں منی بس پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری، حادثے کی تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 11 مارچ کو بھی قریبی دیہی قصبے براچووا میں ایک منی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس میں سوار متعدد کسان ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ مراکش اور دیگر شمالی افریقی ممالک کی سڑکوں پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
یہاں دیہی علاقوں میں بسنے والے غریب اور محنت کش افراد سفر کرنے کے لیے اکثر کوچز اور منی بسوں کا استعمال کرتے ہیں۔

 منی بس پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی اور سڑک سے نیچے جا گری۔ فوٹو ٹوئٹر

قبل ازیں اگست 2022 میں مراکش کے دارالحکومت کاسا بلانکا کے مشرق میں ایک بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے تھے۔
مراکش کی نیشنل روڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے سڑک حادثات میں سالانہ اوسطاً 3500 اموات اور 12000 زخمی ریکارڈ کیے جاتے ہیں، گذشتہ سال یہ تعداد 3200 کے لگ بھگ تھی۔
علاوہ ازیں 2012 میں مراکش کی تاریخ کے بدترین بس حادثے میں 42 افراد ہلاک ہونے کے بعد حکام نے عزم کیا تھا کہ سڑکوں کی اصلاح و مرمت کے بعد 2026 تک حادثات میں اموات کی شرح نصف تک لائی جائے گی۔

شیئر: