Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کس شعبے میں سب سے زیادہ اور کہاں سب سے کم

ریلوے میں سعودی خواتین کی تعداد سب سے کم 83 سامنے آئی ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے اختتام پر پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹرز میں ملازم سعودی خواتین کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 561 ریکارڈ کی گئی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق 2021 کے آخر میں سعودی ملازم خواتین کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار152 تھی، ایک سال کے دوران 17.16 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 
محکمہ شماریات نے کہا ’پرائیویٹ سیکٹر میں ملازم سعودی خواتین کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار197 ریکارڈ کی گئی جو سرکاری اداروں میں ملازم سعودی خواتین کی تعداد سے زیادہ ہے۔‘
سرکاری اداروں میں ملازم سعودی خواتین کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار364 ریکارڈ کی گئی۔ 
محکمہ شماریات نے رپورٹ میں کہا کہ شعبہ سیاحت  کے مختلف اداروں میں سعودی خواتین کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
2022 کے دوران سیاحتی اداروں میں سعودی خواتین کی تعداد 66 ہزار 845 ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی میں رہی۔ ان کی تعداد41 ہزار 159 ہے۔ 
 ریلوے میں سعودی خواتین کی تعداد سب سے کم 83 سامنے آئی ہے۔ 
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے مقابلے میں 15.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

شیئر: