Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سنیچر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

آئندہ 3 روز کے دوران امارات کے مختلف علاقوں میں بارش ہوگی (فائل فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ملک میں سنیچر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ  ملک میں بارش والے گھنے بادل بن رہے ہیں۔ جنوب سے شمال کی جانب ان کا رخ ہے جبکہ بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان سے مرطوب ہوائیں ملک کے دیگر علاقوں کی جانب ہیں۔ دن میں درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے۔
قومی مرکز نے کہا کہ آئندہ تین روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش ہوگی۔ خاص طور پر امارات کے مشرقی اور جنوبی علاقے بارش کی لپیٹ میں ہوں گے۔ الظفرہ کا علاقہ اور متعدد اندرونی علاقے بھی بارش کے حصار میں آئیں گے۔ ملک میں ہواؤں کا رخ جنوب مشرق سے شمال مشرق کی جانب ہوگا اس کی رفتار درمیانے درجے کی ہوگی کبھی کبھار ہواؤں میں شدت بھی آئے گی۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: