Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر بلدیات سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

سعودی وزیر بلدیات چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور ماجد الحقیل نے اتوار کو چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ یہ دورہ  16 اگست تک جاری رہے گا۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر بیجنگ میں  سعودی عرب اور چین کے دوطرفہ تعلقات خصوصا بلدیاتی و آباد کاری امور کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انفراسٹریکچر، شہری ترقی، آباد کاری، غیر منقولہ جائیدادوں کے فروغ اور فنڈنگ کے شعبوں میں چین کے تجربات سے سے فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور بدھ 16 اگست کوسعودی چینی بزنس فورم کی صدارت کریں گےجس میں سعودی سرمایہ کار، وزارت کے متعدد عہدیدار،ِ چینی کممپنیوں کے نمائندے اورسرمایہ کار شریک ہوں گے۔ 
فورم کے دوران بنیادی ڈھانچے اور آباد کاری کے شعبوں میں سعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری کے لیے پیش کی جانے والی ترغیبات اور مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
سعودی وزیر بلدیات چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وہ ایشین انویسٹمنٹ بینکِ، چائنا بینک، چائنا ایکسپورٹ بینک اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے سربراہوں سے بھی ملیں گے۔ 
سعودی وزیر بیجنگ میں چینی دارالحکومت کے مرحلہ بہ مرحلہ ارتقا کے حوالے سے نمائش بھی دیکھیں گے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے جولائی میں ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے استنبول میں سعودی ترکیہ بزنس فورم میں شرکت اور ترک حکومت کے عہدیداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ 

شیئر: