Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سونے کے نرخ آٹھ درہم تک کم، زیورات کی خریداری بڑھ گئی

سونے کے نرخ چار ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں تین ہفتوں کے دوران ایک گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر آٹھ  درہم تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
رواں ہفتے کے آخر میں مختلف قیراط کے سونے  کے نرخوں میں 1.25 سے 1.75 درہم تک کمی ہوئی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گولڈ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ’رواں ہفتے کے آخر میں سونے کے نرخ چار ہفتوں کے کم ترین سطح پر آگئے۔ 
ڈائمنڈ شوروم کے سیلز مینجر نے کہا کہ ’سونے کے نرخوں میں مسلسل کمی سے زیورات کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے‘۔ 
الایام شو روم کے سیلز مینجر کا کہنا ہے کہ’ سونے کے نرخوں میں کمی کا اچھا اثر ہورہا ہے۔ زیورات کی طلب بڑھ گئی ہے۔ سب سے زیادہ 18 اور21 قیراط کے زیورات طلب کیے جارہے ہیں‘۔ 
’ نہ صرف زیورات بڑے پیمانے پر طلب کیے جارہے ہیں بلکہ سونے کی گنی اور سکوں کی طلب بھی بڑھی ہوئی ہے‘۔ 

شیئر: