Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعلیم اور ملازمت ساتھ ساتھ، سعودی طالبعلم جو کافی شاپ میں کام کر رہے ہیں

فارس الزید نے بتایا کہ تعلیم ملازمت میں رکاوٹ نہیں بنتی۔  (فوٹو: سکرین گریب العر بیہ)
الیکٹریکل انجینیئرنگ کے سعودی طالب علم فارس الزید نے تعلیم کے ساتھ ایک کافی ہاؤس میں ملازمت کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فارس الزید نے بتایا کہ ’وہ تین سال سے کافی ہاؤس میں کام کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ  الیکٹریکل انجینیئرنگ کے سٹوڈنٹ بھی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میرے خیال میں تعلیم ملازمت میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ سارا مسئلہ وقت کو منظم کرنے کا ہے۔‘
فارس الزید کا کہنا تھا کہ ’تعلیم کے دوران ملازمت اچھی بات ہے۔ ایسا کرنے سے انسان کو اپنے مضمون سے تعلق رکھنے والے کام کا ماحول سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔‘
سعودی طالبعلم نے کہا کہ ’کافی ہاؤس میں کام کرنے کے کئی فائدے ہیں۔ مارکیٹنگ آتی ہے۔  مختلف لوگوں سے ملنے پر معاشرے کو سمجھنے اور گھلنے ملنے میں مدد ملتی ہے۔‘
فارس الزید نے بتایا کہ ’وہ تعلیم اور ملازمت کے لیے اوقات تقسیم کیے ہوئے ہیں۔‘
ان کے مطابق ’کافی ہاؤس کی انتظامیہ سمیت تمام کام کرنے والے سعودی ہیں۔ مینٹیننس ٹیم بھی سعودی ہے۔‘
فارس الزید نے کہا کہ ’فخر ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں اور تمام  کام دیکھ رہے ہیں۔‘

شیئر: