Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں 2023 کے دوران 35 ہزار نئی ملازمتوں کے ’مواقع‘

جولائی میں سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت عمان کے قوانین محنت میں ترامیم کی گئی تھیں (فائل فوٹو: اونا)
عمان سال 2023 کے لیے مقررکردہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔
وزارت محنت کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 کی پہلے ششماہی میں عمان نے روزگار کے حوالے سے سال بھر کے لیے ہدف کا 53 فیصد حاصل کر لیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جون کے احتتام تک سرکاری اور نجی شعبے میں روزگار کے نئے مواقعوں کی تعداد 18 ہزار 716 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اپریل میں عمان کے وزیر محنت مہد سعید نے کہا تھا کہ ’ان کی وزارت 2023 کے دوران 35 ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘
روزگار کی فراہمی اور ری پلیسمنٹ کے حکومتی منصوبے کا مقصد عمانی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کرنا اور غیرملکیوں کی جگہ عمانیوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔
وزارت کے مطابق پہلی مرتبہ روزگار حاصل کرنے والے اور ایک جگہ چھوڑ کر دوسری جگہ روزگار حاصل کرنے والوں کی تعداد 35 ہزار 202 ہوگئی ہے۔
جولائی میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت عمان کے قوانین محنت میں ترامیم کی گئی تھیں۔
نئے قوانین عمان وژن 2040 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔ قوانین میں ملک کی افرادی قوت اور ان کے فرائض اور حقوق کو ترجیح دی گئی ہے۔ ان قوانین کا مقصد ملک کے نجی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

شیئر: