Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ثقافتی ٹی وی چینل کا قیام، وزیر ثقافت اور ایم بی سی متفق

سعودی عرب کی ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام پیش ہوں گے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب میں ثقافتی ٹی وی چینل کے قیام اور اسے چلانے  کے لیے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان اور ایم بی سی گروپ کے چیئرمین الولید بن ابراہیم البراہیم نے جمعرات کو معاہدے پر دستخط کر دیے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے اور الشرق الاوسط کے مطابق ثقافتی ٹی وی چینل 24 گھنٹے رنگا رنگ پروگرام پیش کرے گا۔ سعودی وژن 2030 میں مذکور ثقافتی اہداف کے حصول اور مملکت کی ثقافتی حیثیت کو  اجاگر کرنے والے پروگرام دے گا۔

ستمبر میں شاھد ایپ پر منتخب پروگرام پیش ہوں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)

ثقافتی چینل ستمبر میں ’شاھد‘ ایپ پر منتخب پروگرام پیش کرے گا۔
ثقافتی چینل آرٹ، ادبیات، تاریخی ورثے، شعر و شاعری، تھیٹر، سینما، ملبوسات، ڈیزائن اور پکوان آرٹ کا تعارف منفرد انداز میں پیش کرے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: