Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20: ڈیجیٹل ہیلتھ انٹرنیشنل انیشیٹو کا آغاز

 یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے صحت نے ڈیجیٹل ہیلتھ انٹرنیشنل انیشیٹو (جی آئی ڈی ایچ) کا آغاز کیا ہے۔
 یہ فیصلہ انڈیا میں منعقدہ اجلاس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے کیا گیا۔ 
سرکاری خبرررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عالمی ادارہ صحت اس اقدام کے ذریعے 2020-2025 ڈیجیٹل ہیلتھ  ورلڈ سٹراٹیجی کا نفاذ چاہتا ہے۔ 
عالمی ادارہ صحت کا ہدف ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کے نظام میں تبدیلی لانے اور جانچ کے قابل نتائج کے حصول کے لیےعالمی معیار، بہترین طریقوں اور وسائل میں یکجہتی پیدا کرنا ہے۔ 
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے اس انیشیٹو پر انڈیا کا شکریہ ادا کیا جو اس سال جی 20 کی قیادت کررہا ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ’انڈیا ڈیجیٹل ہیلتھ امور پر کام جاری رکھے گا۔ اس کی شروعات سعودی عرب نے جی 20 کی قیادت کرتے ہوئے 2020 میں کی تھی‘۔ 
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے نئے نیٹ ورک جی آئی ڈی ایچ کے قیام میں مدد اور اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے کردار کی سپورٹ پر جی 20 میں شامل ممالک اور اس کے موجودہ سربراہ انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ 
انڈین وزیر صحت نے کہا کہ’ آج کا دن حفظان صحت کے حوالے سے جی 20 کی تاریخ میں ناقابل فراموش ہے۔ نہ صرف یہ کہ جی 20 میں شامل ممالک نے جی آئی ڈی ایچ کی اہمیت کو تسلیم کیا  بلکہ اس کے اجرا کے لیے مل کر کوشش کی ہے‘۔ 

شیئر: