Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکولوں میں موسیقی سکھانے کے لیے ڈپلومہ کورس متعارف

’میوزک ہائر انسٹی ٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں سکولوں میں طلبہ کو موسیقی سکھانے کے لیے اساتذہ کے لیے دو سالہ ڈپلومہ کورس متعارف کرایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈپلومہ کورس کا آغاز رواں ماہ ستمبر میں ہوگا۔
ریاض میں ہاؤس آف میوزک ہائر انسٹی ٹیوٹ نے وزارت ثقافت سے منظور شدہ پہلا میوزک ڈپلومہ شروع کیا ہے جو سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا موسیقی لرننگ کورس ہے۔
یہ تعلیم اور موسیقی کی کارکردگی کے ٹریکس کے ذریعے تعلیم کے میدان میں ایک معیاری پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے اور نئی نسل کے مستقبل کی امنگوں کے مطابق اقدام ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر معتز الشبانہ نے کہا ہے کہ ’ڈپلومہ پروگرام موسیقی کی ثقافت کو ایک آفاقی زبان کے طور پر پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گا‘۔
 

شیئر: