Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے منجریکر نے ڈریم ٹیم کا اعلان کردیا

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ٹیم انڈیا کے 500 ویں ٹیسٹ کا جشن منانے کے لئے کرکٹ شائقین کو ہندوستان کی ڈریم ٹیم کا انتخاب کرنے کا موقع دینے کے بعد سابق ہندوستانی کھلاڑی اور اب کمنٹیٹرسنجے منجریکر نے اپنی ڈریم ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ منجریکر نے اپنی ڈریم ٹیم میں اوپنر کے طور پر لٹل ماسٹر سنیل گواسکر اور سابق دھماکہ خیز اوپنر وریندر سہواگ کو جگہ دی ہے۔اس کے علاوہ منجریکر نے تیسرے اور چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لئے سابق کپتان راہل دراوڑ اور ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پانچویں اور چھٹے نمبر پر سابق کھلاڑی گنڈپا وشوناتھ اور وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ٹیم انڈیا کے موجودہ ون ڈے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو ٹیم میںجگہ ملی ہے۔منجریکر نے دھونی کو اپنی ٹیم کا کپتان بھی بنایا ہے۔ 1983ء میں ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو کو آل راؤنڈر کے طور پر اور سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کو تیز گیند باز کے طور پر آٹھویں مقام پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ اسپن بولنگ کے شعبہ میں منجریکر نے اپنی ٹیم میں اپنے دور کے معروف لیفٹ آرم اسپن بولر بشن سنگھ بیدی اور آف اسپنراپیرا پلی پرسننا کو شامل کیاہے جبکہ آخری کھلاڑی کے طور پر بھاگوت چندر شیکھر کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ منجریکر نے گنگولی کے علاوہ ٹیم انڈیا کے موجودہ کوچ انل کمبلے کو بھی جگہ نہیں دی۔

شیئر: