Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فلم کمیشن 48 ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سات سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی فلم کمیشن 48 ویں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں رواں ہفتے شرکت کرے گا جس سے مملکت کی فلمی صنعت کو فروغ ملے گا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت سے بین الاقوامی پروڈکشنز کی جانب سے فلم بندی کے لیے سعودی عرب ایک پُرکشش مقام کے طور پر سامنے آئے گا اور سعودی فلموں کی نمائش میں بھی مدد ملے گی۔
کمیشن متعدد قومی تنظیموں، فلم انڈسٹری، بشمول العلا فلم، نیوم، کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر، ریڈ سی فلم فیسٹیول فاؤنڈیشن اور سعودی فلم فیسٹیول کے اشتراک سے فیسٹیول میں سعودی پویلین کی میزبانی کر رہا ہے۔
یہ فیسٹیول سات سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔
پویلین کی جانب سے ترتیب دیے گئے مواد میں ایک سنیما نمائش شامل ہے جس میں نمایاں سعودی فلموں کو دکھایا جائے گا جنہوں نے بین الاقوامی ایوارڈز یا باکس آفس پر متاثر کن منافع کمایا ہے۔
سعودی فلم کمیشن نے کہا کہ وہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جانب سے دیے گئے اس موقع سے استفادہ کرنا چاہتا ہے تاکہ مملکت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فلمی صنعت اور اس کی اب تک کی کامیابیوں کو ا’جاگر کیا جا سکے اور سعودی ٹیلنٹ کو بڑے سینما میں دکھا کر انہیں سپورٹ کیا جا سکے۔
کمیشن نے مزید کہا کہ فیسٹیول میں اس کی موجودگی وزارت ثقافت کی بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے جو مملکت کے وژن 2030 کی ترقی اور تنوع کے منصوبے کے تحت اس کے سٹریٹجک اہداف میں سے ایک ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد آرٹ اور ثقافت میں سعودی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

شیئر: