Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے فرانسیسی مسلح افواج کے وزیر کی ملاقات

سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں فرانس کے مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو نے ملاقات کی۔
فرانسیسی وزیر کی آمد پرانکا پرجوش طریقے سے استقبال کیا گیا اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ پربھی گفتگو کی گئی۔

دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پرسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد عیاف ، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی ، معاون وزیردفاع انجینئرطلال العتیبی ، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائڑیکٹر جنرل ہشام اورفرانس میں سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئرابراہیم المطوع بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سے فرانسیسی وزیر کے عسکری امور دفتر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ گیراوڈ ، وزیرکے صنعت کاری کے مشیر  کلیمنٹ لیگوک اورسعودی عرب میں فرانسیسی سفیر بھی موجود تھے۔

شیئر: