Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 سربراہی کانفرنس، سعودی وزارت اطلاعات کا ’میڈیا نخلستان‘

مختلف شعبوں میں ترقیاتی امور کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اطلاعات نے نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر 9 سے 11 ستمبر تک خصوصی پویلین کا اہتمام کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جی 20 کانفرنس میں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہیں۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ کوریج کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروے کار لاتے ہوئے مختلف میدانوں میں مملکت میں ہونے والی وسیع ترترقی اوروہاں موجود تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکے۔ 
وزارت اطلاعات کا پویلین جسے ’میڈیا نخلستان‘ کا عنوان دیا گیا ہے نیوم پروجیکٹ کے اشتراک کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ 12 اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں 20 سے زیادہ ترقیاتی پروجیکٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
میڈیا نخلستان کے تحت وزارت توانائی، کھیل، سرمایہ کاری، ثقافت ، منصوعی ذہانی ، ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی کے علاوہ دیگر ادارے بھی شرکت کررہے ہیں۔ 
پویلین میں وزیٹرز کو مملکت کے مختلف شعبوں میں ترقیاتی امور کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ علاوہ ازیں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی طورپرآگاہ کیا جاتا ہے۔ 
توقع ہے  2000 سے زائد عالمی اورمقامی  شخصیات اور میڈیا سے متعلق افراد پویلین کا دورہ کریں گے جہاں انہیں ترقیاتی امور کے حوالے سے اہم معلومات مہیا کی جائیں گی۔ 
واضح رہے ’میڈیا نخلستان‘ کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ اس سے قبل سال رواں  ’جدہ کانفرنس‘ میں پہلے میڈیا نخلستان کا آغاز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا راوں برس سالانہ حج کانفرنس جو 20 سے 22 جون 2023 کو ہوئی تھی کو منعقد کیا گیا تھا۔

شیئر: