Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ’متحف الصحف‘ میوزیم، سعودی تاریخ اخبارات اور تصاویر میں

سعودی اخبارات نے جتنے خصوصی شمارے شائع کیے ہیں وہ سب محفوظ ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شہری جابر بن عبد اللہ الغامدی نے جدہ میں ’متحف الصحف‘ کے نام سے اخبارات و رسائل کا عجائب گھر قائم کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری کا کہنا ہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے عہد سے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے دور تک سعودی اور بین الاقوامی اخبارات  کے ذریعے سعودی عرب  کی تاریخ جمع کرنے کےلیے عجائب گھر قائم کیا ہے‘۔ 
انہوں نے بتایا ’میرا مقصد یہ ہے کہ بانی مملکت کے ہاتھوں سعودی عرب کے قیام کی تاریخ ریکارڈ پر آئے۔ شاہ عبدالعزیز نے سعودی ریاست کے قیام کے لیے جو جدوجہد کی اسے رائے عامہ کے سامنے لایا جائے اور اس سلسلے کی انفرادی کوششوں کا تعارف کرایا جائے‘۔
 علاوہ ازیں سعودی عرب کے حکمرانوں نے جو کارنامے انجام دیے ہیں ان کی تاریخ بھی محفوظ کی جائے۔ مملکت کے قیام سے اب تک سعودی وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کی  تاریخ بھی محفوظ ہو سکے۔ 
جابر بن عبد اللہ الغامدی نے بتایا ’عجائب گھر سعودی عہد کے آغاز سےاب تک 95 فیصد سعودی اخبارات کا ریکارڈ محفوظ  ہے‘۔ 
’ سعودی اخبارات نے جتنے خصوصی شمارے اور عام شمارے شائع کیے ہیں وہ سب عجائب گھر کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ 30 ہزار سے زیادہ تصاویر بھی جمع کی گئی ہیں‘۔ 
سعودی شہری  نے بتایا ’عجائب گھر میں تقریبا چالیس ہزارسی ڈیز ہیں جو مملکت میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ دس ہزار سے زیادہ کتابوں کا  انتخاب ہے‘۔

عجائب گھر میں مکہ، مدینہ ماور حج موسم کی تاریخ بھی محفوظ کی گئی ہے(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں 8 سے زیادہ نجی لائبریریاں عجائب گھر کا حصہ بن چکی ہیں۔ یہ لائبریریاں باقاعدہ خریدی گئی ہیں۔ 
عجائب گھر میں مکہ مکرمہ ریجن، مدینہ منورہ ریجن اور حج موسم کی تاریخ بھی محفوظ کی گئی ہے۔ سعودی عرب کی نشاۃ نو سے اب تک مختلف سائز کی تین لاکھ سے زیادہ تصاویر کا انتخاب جمع کیا گیا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’عجائب گھر میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حوالے سے خصوصی کارنر قائم کیا گیا ہے جو ان کے ریاض کا گورنر بننے سے اقتداراعلی پر فائز ہونے تک سات سو تصاویر اور تین ہزار شہ پاروں پر مشتمل ہے‘۔ 
’تصاویر میں شاہ سلمان کے اس دور کی تاریخ بھی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب وہ سکول جایا کرتے تھے۔ اخبارات نے پہلے دن سے اب تک شاہ سلمان کے بارے  میں جو کچھ لکھا ہے اسے بھی عجائب گھر کا حصہ بنایا گیا ہے‘۔ 

شیئر: