Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آٹھ سالہ سعودی بچی نے چھوٹے بھائی کی جان کیسے بچائی، ویڈیو وائرل

بچے نے کوئی چیز نگل لی تھی، اسے سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ایک آٹھ سالہ سعودی بچی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے اپنےچھوٹے بھائی کو یقینی موت سے بچالیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  گھر کے صحن میں بچوں کے ساتھ  کھیلتے ہوئے ایک بچے نے کوئی چیز نگل لی تھی۔  اسے سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی۔ 
آٹھ سالہ سالہ بہن نے فوری طور پر اپنے چھوٹے بھائی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اس نے بھائی کو کمرپکڑ کیا اوپر نیچے اچھالنے کی کوشش کی۔ اس عمل سے چھوٹا بھائی باآسانی سانس لینے لگا۔ 
سوشل میڈیا صارفین  کا کہنا ہے’ بڑی بہن نے اپنے چھوٹے بھائی کو بچانے کے لیے ذہانت اور ہمت سے کام لیا ہے‘۔
صارفین کا کہنا ہے کہ’ سکولوں میں طلبہ کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے آگاہی دی جائے‘۔
ایک صارف نے تحریر کیا کہ ’شاباش، بچی نے  وہ کام کیا جو عام طور پر بڑے بھی نہیں کرپاتے۔ ایسے موقع پر ہوش و حواس کھو جاتے ہیں۔ بچی نے جرات  والا کام کیا‘۔ 
ایک اور صارف نے تجویز دی تمام  لوگ ابتدائی طبی امداد کی تربات لیں اور اسے سکولوں میں لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنا چاہئے۔ 

شیئر: