Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے 17 طیاروں کے ذریعے 450 ٹن امدادی سامان لیبیا بھیج دیا

متحدہ عرب امارات نے 12 ستمبر کو فضائی پل قائم کیا تھا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات لیبیا میں سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اب تک 17 طیاروں کے ذریعے 450 ٹن غذائی اشیا ، ادویہ اور رہائش کے استعمال کے لیے سامان بھیجا جاچکا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق لیبیا کے لیے امدادی سامان کی فراہمی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پر ہورہی ہے۔ 
امارات نے 12 ستمبر کو لیبیا کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کےلیے فضائی پل قائم کیا تھا۔
ابتدائی طبی لوازمات، ادویہ اور کھانے پینے کا سامان ترجیحی بنیادوں پر بھیجا جارہا ہے۔ سیلاب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔ مشرقی لیبیا سب سے زیادہ متاثر ہے۔ 
امارات نے جدید ترین آلات سے آراستہ امدادی ٹیمیں بھی بھیجی ہیں۔ انہیں چار ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں جو سیلاب سے بچ جانے والوں کی تلاش اور انہیں متاثرہ علاقوں سے نکالنے کی مہم پر ہیں۔ 
امدادی ٹیموں کے بعد خصوصی گاڑیاں اور نعشوں کی تلاش کے لیے آلات بھی ہیں۔ پانی میں ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے ’سونار‘ آلات اور جنریٹر بھی بھیجے گئے ہیں۔ 

شیئر: