Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے منگل سے سنیچر تک بارش کی زد میں

منگل اور بدھ کو مکہ ریجن کی آٹھ  کمشنریاں بارش کی زد میں رہیں گی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مملکت کے  بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کئی روز تک بارش کا امکان ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’منگل 19ستمبر سے آئندہ سنیچر تک مسلسل بارش کا امکان ہے‘۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے ’منگل اور بدھ کو مکہ مکرمہ ریجن کی آٹھ  کمشنریاں بارش کی زد میں رہیں گی۔ بدھ اور جمعرات کو مکہ مکرمہ شہر اور الجموم جبکہ بدھ سے جمعہ  تک مدینہ منورہ کی  چار کمشنریوں میں بارش ہوگی‘۔
  ’منگل سے جمعرات تک الشرقیہ کی تین  کمشنریوں، بدھ سے سنیچر تک نجران ریجن کی چار کمشنریوں ، بدھ اور جمعرات کو حائل  کی چھ اور القصیم کی چار کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ منگل سے سنیچر تک عسیر، جازان اور باحہ ریجن کی تقریبا  تمام کمشنریوں، مکہ مکرمہ کی تین کمشنریوں، بدھ سے جمعہ تک ریاض ریجن کی بیشتر اور عسیر ریجن کی بیشہاور تثلیث کمشنریوں میں بارش کا امکان ہے‘۔ 

شیئر: