Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلی پروفیشنل میوزک سوسائٹی قائم

میوزک سوسائٹی کی مجلس انتظامیہ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں میوزک کی پہلی پروفیشنل سوسائٹی قائم کی گئی ہے، اس کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا۔ غیر منافع بخش شعبے کے فروغ کے قومی مرکز کے چیئرمین نے سوسائٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق میوزک سوسائٹی کی مجلس انتظامیہ کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے سربراہ موسیقار ممدوح سیف  ہوں گے۔
شہزادہ سعود بن عبدالمجید ڈپٹی چیئرمین، احمد ابوبکر بالفقیہ میلیاتی انچارج، صالح الشادی اور عماد زارع  مجلس انتظامیہ کے ممبر ہیں۔ 
موسیقار ممدوح سیف نے کہا کہ ’نئی میوزِک سوسائٹی کے قیام کا مقصد موسیقی کے شعبے کو جدت طرازی، انفرادیت اور مستقل ادارے کی شکل دینا ہے‘۔
اس کا مقصد پیشہ ور موسیقاروں کی مدد کرکے موسیقی کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔
 موسیقی میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے تربیتی پروگرام ہوں گے۔ انہیں موسیقی کے آلات اور ضروری معلومات معلومات مہیا کی جائیں گی۔ 
یاد رہے میوزِک سوسائٹی وزارت ثقافت کے تحت کام کرے گی۔ سعودی عرب کےمختلف علاقوں کے تیرہ سیکٹرز میں سولہ پروفیشنل سوسائٹیاں قائم کی جائیں گی۔ 

شیئر: