Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافت کے 160 پیشوں میں روزگار سبسڈی، 50 فیصد اضافہ ہو گا

سعودی وزارت ثقافت نے فروغ افرادی قوت فنڈ (ھدف) سے معاہدہ کا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے کہا ہے کہ ’160 ثقافتی پیشوں کے لیے روزگار سبسڈی میں 50 فیصد تک اضافہ فروغ افرادی قوت فنڈ (ھدف) کے تعاون سے کیا جائے گا۔‘ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر ثقافت نے کہا کہ ’ثقافت کے شعبوں میں پائیدار پیشہ ورانہ ماحول قائم کرنے کے لیے ھدف کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا گیا ہے۔‘ 
معاہدے کے تحت ثقافت اور آرٹس کے شعبوں میں سعودی عرب کے کردار کے فروغ کے حوالے سے سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ 
ثقافت کے جن شعبوں کی ملازمتوں میں سبسڈی دی جائے گی اس کی فہرست وسیع ہے۔ اس میں تاریخی ورثہ، زبان، کتب، نشرو اشاعت، لائبریری، ملبوسات، آرٹس، تھیٹر، پکوان ، فلم، عجائب گھر، بصری آرٹ، فیسٹیول، ثقافتی پروگرام، تعمیرات و ڈیزائن کے شعبے شامل ہیں۔ 
علاوہ ازیں فلمی ہدایتکار، فن کے ناقدین، تھیٹرکے پروڈیوسر، شاعر، مصنف، عجائب گھر کے گائیڈ، مینجر، تجریدی آرٹ، میوزک ٹیم کے سربراہ وغیرہ شامل ہیں۔ 
یاد رہے وزارت ثقافت اس سے قبل  ثقافتی استعدداد کے فروغ کی حکمت عملی جاری کر چکی ہے جس کے تحت وزارت متعلقہ سرکاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے ثقافت اور آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کو پیشہ ورانہ طور پر بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

شیئر: