بالی وُڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے سپرسٹار سنی دیول کے ساتھ نئی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا ٹائٹل ’لاہور 1947‘ رکھا گیا ہے۔
عامر خان اپنے فلم میکنگ کیریئر میں پہلی مرتبہ سنی دیول کے ساتھ کام کریں گے۔
لاہور 1947 میں عامر خان سکرین پر جلوہ گر نہیں ہوں گے تاہم وہ اس فلم کے پروڈیوسر کے طور پر کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
-
جب میں ذہنی طور پر تیار ہوں گا تب ہی نئی فلم بناؤں گا: عامر خانNode ID: 768926
-
غدر 2: تھا جس کا انتظار وہ شاہکار ’نہیں‘ آیاNode ID: 787501
اس فلم میں سنی دیول بطور ہیرو جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس کی ہدایتکاری راجکمار سنتوشی کریں گے۔
عامر خان کی پروڈکشن کمپنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُن سے منسوب پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اور عامر خان پروڈکشن کی پوری ٹیم بہت جوش اور خوشی سے اپنی اگلی فلم کا اعلان کر رہے ہیں جس کا نام لاہور 1947 ہے، اس میں سنی دیول بطور ہیرو کام کر رہے ہیں اور اس کی ہدایتکاری راجکمار سنتوشی کریں گے۔‘
— Aamir Khan Productions (@AKPPL_Official) October 3, 2023