Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرک گاڑیوں کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ’کمپنی‘ کا قیام

کمپنی  2030 تک  ایک ہزار سے زیادہ مقامات پر چارجنگ پوائنٹس فراہم کرنے گی۔ (فوٹو البلاد) 
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور سعودی بجلی کمپنی نے  الیکٹرک گاڑیوں کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے ‘ الشرکہ‘ کے نام سے ایک کمپنی لانچ کی ہے جس میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا حصہ  75 فیصد اور بجلی کمپنی کا  25 فیصد ہے۔ 
اخبار  24 کے مطابق ’الشرکہ‘ کا مقصد سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کو  فوری چارجنگ  فراہم کرنے کے لیے اعلی درجے کا جدید تر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔ 
اس کی بدولت مملکت میں الیکٹرک گاڑیوں کا سسٹم مضبوط ہو گا۔ ان کے استعمال میں تیزی آئے گی۔ کمپنی  2030 تک  ایک ہزار سے زیادہ مقامات پر چارجنگ پوائنٹس فراہم کرنے گی  اور  5 ہزار سے زیادہ فاسٹ چارجنگ سٹیشن  مہیا کرے گی۔ 
مملکت کے مختلف شہروں اور انہیں جوڑنے والی شاہراہوں پر چارجنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ 
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے حوالے سے براہ راست سرمایہ کاری ادارے کے ڈائریکٹر عمر الماضی نے کہا کہ  ’نئی کمپنی اعلی درجے کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرکے مملکت میں الیکٹرک کاروں کے استعمال کا دائرہ وسیع تر کردے گی۔‘
عمر الماضی نے کہا کہ ’سعودی بجلی کمپنی کے ساتھ شراکت کی بدولت سپلائی چین موثر ہو گی۔ الیکٹرک کاروں کے سیکٹر میں سعودی عرب کی حیثیت مستحکم ہو گی جو سعودی وژن 2030 کے عین مطابق ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: