Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے افغان زلزلہ زدگان کےلیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ بھیج دی

زلزلہ زدگان کےلیے امدادی سامان دفتر خارجہ کے تعاون سے بھیجا گیا ہے( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے ہنگامی غذائی امداد روانہ کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق امارات نے مغربی افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلہ متاثرین کے لیے 33 ٹن غذائی اشیا کی پہلی کھیپ بھیجی ہے۔
غذائی امداد امارات  کے متعدد امدادی اداروں نے مشترکہ مہم کے ذریعے جمع کی تھی۔
ان میں اماراتی ہلال احمر، زاید فاؤنڈیشن ا ور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن قابل ذکر ہیں۔ امدادی سامان دفتر خارجہ کے تعاون سے بھیجا گیا۔ 
امارات کے  معاون وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا کہ ’ہرات میں غذائی اشیا اور ادویہ کی شدید قلت ہے۔ زلزلے سے مقامی باشندے  بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں خصوصا خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے‘۔ 

شیئر: