Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت افرادی قوت کے تحت سعودی شہریوں کےلیے روزگار اور تربیت کے مواقع

وزارت نے اپنے ہدف سے زیادہ افراد کو سماجی کفالت کی سہولت پہنچائی ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سال رواں 2023 کی تیسری سہ ماہی کے آخر تک 51 ہزار 125 سے زیادہ شہریوں کو سماجی کفالت پروگرام کا فائدہ پہنچایا۔ 
وزارت نے اپنے ہدف سے زیادہ افراد کو سماجی کفالت کی سہولت پہنچائی ہے۔ 
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت سماجی کفالت ایجنسی  منتخب خدمات مقامی شہریوں کو مہیا کررہی ہے۔ ان میں روزگار اور ٹریننگ کے مواقع شامل ہیں۔
علاوہ ازیں صارفین  کے معاشی و اقتصادی حالات بہتر بنانے کی سکیمیں بھی نافذ کی جارہی ہیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے ’اس نے مملکت کے مختلف علاقوں میں 10600 سے زیادہ افراد کو  مالی اور غیرمالی اعانت فراہم کرکے ان کے پیداواری اور کاروباری منصوبوں کو کامیاب بنایا‘۔ 
وزارت سماجی فروغ بینک کے تعاون سے متعدد ورکشاپس اور اجلاس کرچکی ہے۔
  وزارت نے اس پروگرام کے  تحت ضرورت مندوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے تاکہ وہ لیبر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں اور اپنے کاروباری منصوبے قائم کریں۔
  علاوہ ازیں روزگار اور کاروبار کی ٹریننگ کے علاوہ کورس بھی کرائے گئے۔ 

شیئر: