Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرک گاڑیوں کا سب سے بڑا چارجنگ نیٹ ورک قائم

پہلے مرحلے میں 150 چارجنگ پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی نے سعودی عرب میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سب سے بڑا چارجنگ نیٹ ورک قائم کردیا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی نے الیکٹرک  گاڑیوں کے لیے جو چارجنگ نیٹ ورک قائم کیا ہے وہ مملکت میں بجلی کے قومی نیٹ ورک سے آزاد ہے۔ اس کے تحت پہلے مرحلے والے علاقے میں  150 چارجنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ 
چارجنگ سٹیشنوں کے لیے جگہ کا انتخاب  سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔  سٹیشن سٹراٹیجک مقامات  پر کھولے گئے ہیں تاکہ لوسیڈ اور مرسڈیز ساخت کی  80 سے زیادہ  الیکٹرانک گاڑیوں کو ضرورت پڑنے پر چارجنگ کی سہولت مہیا ہو۔ 
انٹرنیشنل ریڈ سی کمپنی کے چیئرمین جان بیگانو نے  کہا ہے کہ ’ہم نے منفرد انداز میں شاندار اور پائیدار پروجیکٹ پیش کرنے کا اہتمام کیا  ہے‘۔ 
بیگانو نے کہا کہ ’ہماری الیکٹرک گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوں گی۔ یہ راحت اور تفریحات کے وسائل سے  آراستہ  سیاحتی فرنٹ آنے والوں کی توقعات پر  پوری اتریں گی‘۔ 
کمپنی کے  ایگزیکٹیو چیئرمین کا کہنا ہے کہ  ’ریڈ سی فرنٹ میں قیام کے  لیے آنے والوں کو مرسیڈیز  بینز (EQS) اور لوسیڈ  (Air) مہیا ہوں گی‘۔
جان بیگانو نے بتایا کہ ’یہاں آنے والے اپنی منزل تک پہنچنے سے قبل اپنی پسندیدہ گاڑیاں بک کراسکیں گے۔  ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد یا روانگی کے وقت یہ گاڑیاں طلب کرسکیں گے۔ وہ یہاں کے مختلف ریزروٹس تک آنے جانے کے لیے یہ گاڑیاں استعمال کرسکیں گے‘۔ 
توقع ہے کہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں، سینٹرز کے مدیران، ٹیکنیشنز اور الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے ماہرین کے حوالے سے 1500سعودی نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی۔ 
ریڈ سی فرنٹ تجدد پذیر توانائی پر ہی انحصار کرے گا۔ یہاں شمسی توانائی کے پانچ سٹیشن قائم کردیے گئے ہیں جو 7 لاکھ 60 ہزار سولر پینلز پر مشتمل ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: