Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ اور فروخت کرنے کی کوششیں ناکام

ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں منشیات کے خلاف مہم جاری ہے۔ حکام نے منشیات اور نشہ آور گولیاں سمگل اور فروخت کرنے کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق عسیر ریجن کے الربوعہ سیکڑ میں سرحدی محافظوں نے 270 کلو گرام قات ( نشہ آور پودے) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی قات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
جازان ریجن کے العارضہ سیکڑ میں پولیس نے سرحدی نظام کی خلاف ورزی کے مرتکب دو غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
زیر حراست افراد میں ایک یمنی شہری اور خاتون شامل ہے۔ گاڑی میں چھپائی گئی 43 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی,
جنرل ڈائریکٹوریٹ آگ ناکوٹکس کنٹرول نے جدہ میں ایک غیر ملکی کو 4.3 کلو گرام حشیش فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: