Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فیشن ویک میں سعودی ڈریس ڈیزائنر کی نئی کلیکشن

فن سے منسلک سعودی خواتین کاریگروں کی مدد اور بااختیار بنانا ہمارا مقصد ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
سعودی ڈریس ڈیزائنر شھد الشھیل کے معروف لگژری برانڈ عبادیہ نے ریاض فیشن ویک کے پلیٹ فارم سے اپنی نئی کلیکشن کے ساتھ دھوم مچا دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  عبادیہ برانڈ نے رواں ماہ کے شروع میں نیویارک سٹی میں سعودی فیشن کمیشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی پیمانے پر سعودی ملبوسات کی شناخت کی نمائش کی تھی۔

اس نمائش میں ساٹن کے عبایہ کے علاوہ خاص قسم کے سوتی سکرٹس اور دیگر ملبوسات کو نمائش کا حصہ بنایا تھا۔
اس شو کا آغاز ماڈلز کے یک رنگی منفرد انداز سے ہوا جس میں خوبصورت انداز کے کوٹ اور سکرٹس کے سٹائل کی نمائش کی گئی۔
معروف سعودی لگژری برانڈ عبادیہ کا نام دو عربی الفاظ کا مجموعہ ہے۔

عبادیہ برانڈ نے 2018 میں پیرس فیشن ویک کے موقع پر اپنی پہلی خوبصورت کلیکشن پیش کی تھی جسے اردن کی ملکہ رانیہ اور امریکی گلوکارہ و نغمہ نگار ایلیسیا کیز نے پسند کیا تھا۔ 
سعودی ڈریس ڈیزائنر شھد الشھیل نے اپنی آنٹی نعیمہ الشھیل کے ساتھ مل کر اس برانڈ کو مشترکہ طور پر متعارف کرایا ہے جس میں روایتی دستکاری جس میں مخصوص کپڑا سدو کے علاوہ بنائی کی خاص تکنیک کو یکجا کیا گیا ہے۔

عبادیہ برانڈ کا مقصد اس فن سے منسلک سعودی خواتین کاریگروں کو بااختیار بنانا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ 
عبادیہ برانڈ کے  تیار کئے گئے لگژری ملبوسات میں منفرد قسم کے کپڑے کا استعمال کیا جاتا ہے اور کسی ڈیزائن کی تیاری میں اصلی چمڑے کا استعمال اس صورت میں ہوتا ہے جب یہ یقین ہو جائے کہ یہ چمڑا کہاں سے آیا ہے اور اس کی تیاری کن مراحل میں ہوئی ہے۔

شیئر: