Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے عالمی بینک کے سربراہ اور کینیا کے صدر کی ملاقات 

ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم کے دوران ملاقات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم میں شرکت کے موقع پر عالمی بینک کے سربراہ اجے بنگا اور کینیا کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ 
ملاقات کے دوران سعودی عرب اورعالمی بینک کے درمیان تعاون کے شعبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ بینک کے وژن اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی، وزیر خزانہ محمد الجدعان، بپلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان اور ایوان شاہی کے مشیر عبدالعزیز طربزونی بھی موجود تھے۔
 خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ انشیٹو فورم کا آغاز منگل کو ریاض میں ہوا ہےجو 26 اکتوبر 2023  تک جاری رہے گا۔ 
فورم کے شرکا موسمیات، معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دنیا کو درپیش چیلنجوں پر مباحثہ کررہے ہیں۔ فورم میں عالمی قائدین  بڑی صنعتی کمپنیوں کے نمائندے، سرمایہ کار، اچھوتی سوچ رکھنے والے اور پالیسی ساز شریک ہیں۔ 

شیئر: