Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، سٹریٹیجک تعلقات کا جائزہ

غزہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو  وزارت دفاع ریاض میں برطانوی وزیر دفاع  نے ملاقات کی ہے۔
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے سٹراٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
عسکری و دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور اسے جدید خطوط پر استوار اور مضبوط  کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے غزہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور اس حوالے سے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

برطانیہ میں  سعودی سفیر، نائب وزیر دفاع، سعودی چیف آف آرمی سٹاف ملاقات میں موجود تھے ( فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر برطانیہ میں  سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد، سعودی چیف آف آرمی سٹاف جنرل فیاض الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال العتیبی، معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری،  وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام بن سیف ، لندن میں سعودی سفارتخانے کے آرمی اتاشی میجر جنرل ریاض ابو عباہ موجود تھے۔
برطانیہ کی طرف سے مملکت میں  برطانوی سفیر، برطانوی وزارت دفاع میں صنعت و تجارت و اقتصادی سلامتی کی ڈائریکٹر جنرل مملکت میں متعین برطانوی آرمی اتاشی اور برطانوی وزیر دفاع کے مشیر خاص شریک ہوئے۔ 

شیئر: