Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں شادی کے گیت گاتی خواتین کی ویڈیو موضوع بحث کیوں؟

خواتین کو پک اپ میں ایسی جگہ بٹھایا گیا تھا جہاں اس کی اجازت نہیں ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں خواتین فنکاروں کا ایک گروپ کو پک اپ کے عقبی حصے میں دف بجاتے اور شادی کے گیت گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پک اپ میں خواتین فن کاروں کا گروپ گیت گاتے ہوئے جازان کی ابو عریش کمشنری سے گزررہا ہے۔ یہ ویڈیو موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
جازان ریجن کے محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ کئی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا تھا۔ سواریوں کو ایسی جگہ بٹھایا گیا تھا جہاں اس کی اجازت نہیں۔ 
ترجمان نے کہا’ پک اپ کی نمبر پلیٹ خستہ حالت میں تھی جو ٹریفک خلاف ورزی ہے‘۔ 
 بیان میں کہا گیا کہ’ پک اپ کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا‘۔ 
واضح رہے سواریوں کو پک اپ کے عقبی حصے میں بٹھانا خلاف قانون ہے۔ اس پر500 سے 900 ریال تک کا جرمانہ ہے جبکہ شادی بیاہ میں ہلا گلہ کرنے پر ٹریفک معطل کرنے کا جرمانہ 300 سے 500 ریال تک ہے۔ 

شیئر: