Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’20 کروڑ نہ دیے تو قتل کر دیں گے‘ ، انڈین کھرب پتی مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی

مکیش امبانی کو ایسے پیغامات ماضی میں بھی موصول ہوتے رہے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
’اگر 20 کروڑ نہ دیے تو ہم تمہیں قتل کر دیں گے،‘ انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
انڈین خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’مکیش امبانی کو شاداب نامی شخص نے 27 اکتوبر ای میل کے ذریعے دھمکی دی۔‘
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’مکیش امبانی کی سکیورٹی آفیسر انتیلیا نے دھمکی آمیز ای میل کا پتہ چلنے کے بعد مقدمہ درج کرایا ہے۔‘
دھمکی آمیر ای میل میں کہا گیا کہ ’انڈیا میں ہمارے پاس بہترین شوٹرز ہیں، اگر ہمیں 20 کروڑ روپے نہ دیے گئے تو ہم تمہیں قتل دیں گے۔‘
پولیس نے مکیش امبانی کو دھمکی ملنے کے معاملے کے حوالے سے بتایا کہ ’انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) سیکشن 387 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘
پولیس نے مزید کہا کہ ’دھمکی دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔‘
یاد رہے مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ایسے پیغامات ماضی میں بھی انہیں موصول ہوتے رہے ہیں۔
گزشتہ برس بھی ممبئی پولیس نے مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو دھمکی دینے کے جرم میں ایک شخص کو انڈین ریاست بہار سے گرفتار کیا تھا۔‘
مکیش امبانی کی سکیورٹی آفیسر انتیلیا نے بتایا کہ ’نامعلوم شخص نے فاؤنڈیشن ہسپتال کو ان کے خاندان سمیت اُڑانے کی دھمکی دی تھی۔‘
2021 میں، جنوبی ممبئی میں مسٹر امبانی کی رہائش گاہ کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ملی تھی۔ جس کے بعد ہیران نامی تاجر گزشتہ سال 5 مارچ کو تھانے کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

شیئر: