Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج کا دورہ بحرین مکمل، نسک پلیٹ فارم کا افتتاح

بحرین کے ولی عہد نے سعودی وزیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مملکت میں دو مقدس مساجد اور دیگر تاریخی مقامات کی زیارت کے خواہشمند بحرینی شہریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ ’وہ سعودی سکیموں کو استعمال کریں جن سے زائرین کے لیے عمرہ کے طریقہ کار میں آسانی ہوتی ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق بحرین کے دورے کے دوران سعودی وزیر حج اور ان کے وفد کا بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کا خیرمقدم کیا۔
سعودی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم پر بحرینی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اپنے دورے کے دوران بحرینی وزرا کی موجودگی میں حج وعمرے کےلیے نسک پلیٹ فارم کا افتتاح بھی کیا۔
نسک سعودی عرب کا پہلا باضابطہ مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو زائرین کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ مکہ اور مدینہ کے سفر کےلیے ویزوں کے حصول، پیکیجز کی بکنگ، ضروری رہنمائی اور وزٹ پرمٹ کے حصول کےلیے ایک ون سٹاپ پلیٹ فارم ہے۔
سعودی وزیر نے بحرین کے وزیر انصاف، اسلامی امور اور وقف، نواف بن محمد المعاودہ سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے حج وعمرہ کے لیے تعاون اور کوآرڈینیشن کے ساتھ  آئندہ حج سیزن کےلیے مشترکہ کام کے فروغ کے لیے ایک جامع اجلاس کیا۔
بحرینی وزیر نے بحرین اور دنیا کے دیگر ملکوں کے زائرین کی سپورٹ پر سعودی حکومت کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے  نسک پلیٹ فارم سمیت ان اقدامات اور خدمات کی تعریف کی جو زائرین کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

شیئر: