Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ مارشل آرٹس کی ٹریننگ کے دوران زخمی

مارک زکربرگ کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ کے دوران گھٹنے پر چوٹ آئی۔ فوٹو: انسٹا مارک زکربرگ
فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ کے دوران گُھٹنے پر شدید چوٹ آئی کہ انہیں سرجری کروانا پڑی۔
مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہسپتال سے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کامیاب سرجری کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تصویر میں مارک زکربرگ کو ہسپتال کے بیڈ میں لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
مارک زکربرگ نے پوسٹ میں لکھا کہ وہ آئندہ سال ہونے والے مارشل آرٹس کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے ٹریننگ کر رہے تھے کہ اس دوران ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی۔
انہوں نے بتایا کہ گھٹنے کے لگامینٹ کو نقصان پہنچا تھا جس کی سرجری کروانا پڑی۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ مقابلہ آئندہ سال کے آغاز میں ہونا ہے جس میں وہ اب حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کھیلنا چاہیں گے۔
میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے سب سے ملنے والے پیار اور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)

مارک زکربرگ برازیلین جیو جٹسو مارشل آرٹس کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکے ہیں اور اس میں ایک مقابلہ بھی جیتا ہے۔
رواں سال جولائی میں انہیں بلیو بلیٹس سے نوازا گیا تھا۔

شیئر: