Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیویٹ سیکٹر میں 10 عشاریہ 7 ملین ملازمتیں، شہریوں کے لیے مواقع

نجی شعبے کے 10.7 ملین کارکنوں میں سے 2.3 ملین سعودی شہری تھے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نیشنل لیبر آبزرویٹری ( این ایل او) کے مطابق رواں برس اکتوبر میں سعودی عرب کے نجی شعبے میں ملازمین کی مجموعی تعداد 10 عشاریہ 7 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق این ایل او نے انکشاف کیا کہ 10 عشاریہ 7 ملین کارکنوں میں سے 2 عشاریہ تین ملین سعودی شہری تھے۔
یہ اعدا وشمار روزگار کے شعبے میں ایک مثبت رجحان کی نمائندگی کرتے ہیں کیونکہ نجی شعبہ افرادی قوت میں توسیع جاری رکھے ہوئے ہے جس سے سعودی شہریوں کے لیے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
صرف اکتوبر میں سعودی شہریوں کے لیے ملازمتوں میں خالص اضافہ 17 ہزار 830 تھا جو نجی شعبے میں ملازمتوں میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
اکتوبر میں 49 ہزار320 سعودی شہریوں نے پہلی بار نجی شعبے میں شمولیت اختیار کی۔
نیشنل لیبر آبزرویٹری نے اکتوبر کے لیے نجی شعبے میں سعودی مارکیٹ سے متعلق اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ نجی شعبے میں سعودی مرددوں کی تعداد ایک اعشاریہ 36 ملین ملازمین تک پہنچ گئی جبکہ سعودی خواتین کی تعداد نو لاکھ 36 ہزار 800 ریکارڈ کی گئی۔
سعودی عرب کے معاشی تنوع کے راستے نے مملکت کو روزگار کے مواقع کے مرکز میں تبدیل کردیا ہے جس کی بدولت نیوم سمت اس کے گیگا منصوبوں نے تعمیراتی شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو راغب کیا ہے۔
یہ بڑے پیمانے پر پیش رفت مملکت کے وژن 2030 سے مطابقت رکھتی ہے جس کا مقصد  تیل پر سعودی عرب کا انحصار کم کرنا اور نجی شعبے کی طاقت میں اضافہ کرنا ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی عرب میں مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح 4 اعشاریہ 9 فیصد رہی جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔
 2022 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 0.9 فیصد پوائنٹ کی کمی بھی نوٹ کی گئی۔
دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 8 اعشاریہ تین فیصد رہ گئی۔
سعودی شہریوں کے لیے روزگار اور آبادی کا تناسب بھی گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 47 اعشاریہ 4 فیصد تک پہنچ گیا۔
سعودیوں کے لیے لیبر مارکیٹ کے اہم اشاریوں میں سال بہ سال تبدیلیوں کے لحاظ سے بے روز گاری کی شرح میں ایک اعشاریہ 4 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ روزگار اور آبادی کے تباسب میں 0.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
لیبر فورس کی شرکت کی شرح میں 0.1 فیصد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

شیئر: