Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں فلم فیسٹیول کا انعقاد

طلباء کی صلاحیتیں ابھارنے اور سینما کمیونٹی میں پہچان کے لیے پلیٹ فارم ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں منگل کو مخصوص موضوع  ’ہم آپ کی آنکھوں سے خواب دیکھتے ہیں‘ کے تحت فلم فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کالج کی زیرنگرانی یہ فیسٹیول فلم سازی کے اہم شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب عملی قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

تقریب یونیورسٹی کیمپس کے کنگ فیصل کانفرنس سینٹر میں منعقد ہوگی (فائل فوٹو: عرب نیوز)

اس تقریب کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیری کردار ادا کرنے اور سنیما کمیونٹی میں پہچان حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
فیسٹیول میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی قائم مقام صدر ڈاکٹر ھناء عبداللہ علی النعیم شرکت کریں گی۔
کمیونیکیشن اینڈ میڈیا کالج کے ڈین ایمن ناجی باجنید نے تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کو آگے بڑھانے کے اقدامات کے طور پر فیسٹیول کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔
ایمن ناجی نے بتایا کہ ہماری یہ کاوش سعودی وژن 2030 کے مطابق اور بلا رکاوٹ اس سے ہم آہنگ ہے۔

بہترین فلموں کے لیے ایوارڈز اور انعامات رکھے گئے ہیں (فائل فوٹو: انسٹاگرام)

یہ تقریب مملکت کے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے کالج اور یونیورسٹی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
ایمن باجنید نے میڈیا کالج کے اندر بصری و سمعی پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
فیسٹیول میں طلبہ کی جانب سے متنوع اور دستاویزی فلموں کی عمدہ تخلیق کے ساتھ نمایاں صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی فلم انڈسٹری میں باصلاحیت طلبہ کے لیے جو مملکت میں سنیما کی ترقی اور مضبوطی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ایسی تقریبات امید افزا مستقبل کی نشاندہی کرتی ہیں۔
یہاں پیش کیے جانے والے منفرد پروگرام حاضرین کے لیے پرکشش اور بھرپور تجربہ حاصل کرنے کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔

فلم کے شعبے میں تخلیقی صلاحیتوں کی جانب عملی قدم ہے (فوٹو: ایکس)

فیسٹیول میں 10 فلموں کی نمائش کے علاوہ کمیٹی کے معزز اراکین کی قیادت میں تنقیدی سیشن، نمائش میں بہترین فلموں کے لیے ایوارڈز اور شرکا کے لیے انعامات رکھے گئے ہیں۔
تقریب کا مقصد اس شعبے سے منسلک طلبہ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا اور بڑی سنیما کمیونٹی کے اندر تعمیری آرا اور پہچان کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
تقریب کا آغاز یونیورسٹی کیمپس کے کنگ فیصل کانفرنس سینٹر میں صبح 10 بجے ہوگا۔

شیئر: