Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما میں مملکت کے جنوبی علاقے کے دلفریب مناظر

موسم سرما میں الحشر کی چوٹیوں  کا درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھونے لگتا ہے (فوٹو: العربیہ)
جازان ریجن میں موسم سرما کا ماحول سازگار ہونے لگا اور ’الحشر‘ پہاڑ کو سرمئی بادلوں نے اپنے حصار میں لے لیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کا علاقہ جازان موسم سرما کے حوالے سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتا ہے۔ 
 دلکش مناظر مقامی شہریوں، غیرملکیوں اور سیاحوں کو موسم سرما کا لطف اٹھانے کا پیغام دے رہے ہیں۔
سعودی فوٹو گرافر حسین الحریصی نے  الحشر پہاڑ کے دلربا مناظر کی تصاویر کیمرے میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 2500 میٹر بلند پہاڑ کے جمالیاتی مناظر صارفین کو پسند آ رہے ہیں۔ 
الحریصی نے بتایا کہ  موسم سرما کے دوران الحشر کی چوٹیوں  کا درجہ حرارت نقطہ انجماد کو چھونے لگتا ہے یہاں انتہائی درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ سے آگے نہیں بڑھتا۔  
الحشر پہاڑوں کی خاصیت یہ ہے کہ انہیں بادل اور دھند اپنے حصار میں لیے رکھتے ہیں جبکہ  سحر آفریں قدرتی مناظر یہاں کی پہچان ہیں۔ 
الحریصی نے توجہ دلائی کہ الحشر کے 220 زرعی فارموں میں ان دنوں کافی ہلچل ہے ۔ موسم سرما شروع ہوتے ہی یہاں کے کاشت کار جو کی فصل کی تیاری شروع کردیتے  ہیں۔ 

شیئر: