Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں شجرکاری مہم، 18 ہزا رپودے لگائے جائیں گے 

شجر کاری کی مہم کا سلوگن ’ہمیں نمونہ بننا چاہئے‘ رکھا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
الجوف ریجن میں وزارت ماحولیات و پانی  و زراعت  اور سرکاری اداروں کے دفاتر میں شجر کاری کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ مہم کے دوران 18 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے) کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کی ایک ٹیم نے  بدھ کو الجوف ریجن میں شجر کاری کی سپیشل مہم  کے پہلے مرحلے کی کارروائی کا معائنہ کیا۔ شجر کاری کی مہم کا سلوگن ’ہمیں نمونہ بننا چاہئے‘ ہپے۔ 
وزارت کی ٹیم نے الجوف ریجن میں وزارت کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر عبدالعزیز الرجیعی سے ملاقات کرکے بتایا کہ شجرکاری کی مہم منصوبہ بند طریقے سے نافذ کی جارہی ہے اس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔ 

شیئر: