Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرائی زندگی کا عملی نمونہ، العلا رائل کمیشن کا خصوصی پروگرام

تیما کیمپ میں صحرا کی پُرسکون زندگی سے سیاحوں کو متعارف کرایا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
العلا رائل کمیشن نے مختلف ممالک سے آنے والے سیاحوں کو بدوؤں کی طرز زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق العلا رائل کمیشن نے تیما کیمپ کچھ اس انداز سے ڈیزائن کیا ہے جہاں آنے والے سعودی صحرائی باشندوں کے رسم و رواج کو نہ صرف یہ کہ قریب سے دیکھ سکیں بلکہ بدوؤں کے رہن سہن کا ازخود تجربہ بھی کر سکیں۔ 

بادیہ نشینوں کی مصنوعات بھی صحرائی کیمپ میں رکھی گئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

رائل کمیشن قدیم دور میں بدوؤں کے رہن سہن کے  طرز کا احیا کر رہا ہے۔ تیما کیمپ اس سلسلے کی ایک عملی کوشش ہے۔ اس کیمپ کے ذریعے سیاحوں کو پُرسکون زندگی اور صحرا کا حسن دریافت کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ 
تیما کیمپ میں رہن سہن اختیار کرنے والوں کے لیے بدوؤں کی زندگی سے تعلق رکھنے والی سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں مثال کے طور پر اونٹ کی سواری، باز سے شکار، دستی مصنوعات، کھانے اور قدیم عربوں کا طرز ضیافت کا تجربہ کرایا جا رہا ہے۔ 

سیاحوں کو بدوؤں کی زندگی کے بارے میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ العلا رائل کمیشن نے ماہ رواں نومبر کے شروع میں مذکورہ پروگرام کا افتتاح کیا۔ یہ تیما کیمپ پروگرام کا دوسرا سال ہے۔  

شیئر: