Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ امداد: پہلا سعودی بحری جہاز سینا بندرگاہ پر پہنچ گیا

بحری جہاز پر ایک ہزارٹن سے زیادہ امدادی سامان لدا ہے۔ (فوٹو عاجل)
غزہ متاثرین کے لیے سنیچر کو روانہ ہونے والا پہلا سعودی امدادی بحری جہاز ’سینا بندرگاہ‘ پر پہنچ گیا۔ 
عاجل نیوز کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات کے تحت غزہ کے متاثرین کے لیے سنیچر سے بحری امدادی مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت پہلا بحری جہاز ایک ہزارٹن سے زائد امدادی سامان لے کر جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا۔ 
سمندری ذریعے سے امدادی مہم شروع کرنے کا مقصد بڑی تعداد میں ضرورت کا سامان غزہ کے متاثرہ فلسطینیوں تک پہنچانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کی جاسکے۔ 
قبل ازیں غزہ متاثرین کے لیے سعودی عرب کی جانب سے فضائی امدادی مہم شروع کی جاچکی ہے جس کا سلسلہ یومیہ بنیاد پر جاری ہے۔ 
اس حوالے سے اب تک 12 سے زائد طیارے مصر کے العریش ایئرپورٹ پرپہنچے جن کے ذریعے کئی ٹن امدادی سامان غزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ 
العریش ایئرپورٹ پرشاہ سلمان  مرکز کے ذمہ داروں کی نگرانی میں امدادی سامان ٹرالرز کے ذریعے غزہ روانہ کیا جاتا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: