Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کے زیادہ استعمال سے کئی بیماریوں کا خطرہ

چینی کے زیادہ استعمال سے چھاتی، بڑی آنت اور لبلبے کے کینسر ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے (فوٹو: روئٹرز)
ہم سب اپنی روزمرہ کی زندگی میں جس چینی کا استعمال کرتے ہیں اسے عام طور پر ’وائٹ شوگر‘ یعنی سفید چینی کہا جاتا ہے۔
وائٹ شوگر کو گُڑ سے بنایا جاتا ہے اور براؤن شوگر سمیت دوسری چینی کی نسبت اس چینی کو سفید بنانے کے لیے اس میں سے رنگت والے کمپاؤنڈز سمیت دیگر عناصر کو نکالا جاتا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سفید چینی کو کم مقدار میں استعمال کرنے سے تو ہماری صحت پر اتنا کوئی اثر نہیں پڑتا تاہم اسے کثرت اور باقاعدگی سے استعمال کرنے پر ہماری صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ سفید چینی کس طرح سے ہماری صحت پر اثر انداز سکتی ہے۔
موٹاپے کی بیماری پیدا ہوتی ہے
چینی کا باقاعدگی سے استعمال اس میں موجود ہائی کیلوریز کے باعث وزن بڑھانے میں معاونت فراہم کرتا ہے جس کے بعد بالآخر موٹاپے کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔
قدرتی انسولین میں رکاوٹ بننا
چینی کو زیادہ کھانے سے ہمارے جسم میں موجود قدرتی انسولین میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس کے باعث خون کے خلیے انسولین کی جانب ریسپونس نہیں کر پاتے۔ اس وجہ سے ہمارے جسم کی بلڈ شوگر میں اتار چڑھاو آنا شروع ہوتے ہیں اور لیول 2 کی ذیابیطس ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
بلڈ شوگر لیول کا زیادہ ہونا
جب ہم باقاعدگی سے چینی کو کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے خون کے شوگر لیول میں بڑھاؤ پیدا ہوتا ہے۔ اگر خون میں باقاعدگی سے شوگر لیول بڑھتا رہتا ہے تو اس کے باعث ذیابیطس کی بیماری ہو سکتی ہے۔
قوت مدافعت کا کمزور ہونا
چینی کے زیادہ استعمال سے قوت مدافعت میں کمزوری ہو سکتی ہے جس کے باعث انفیکشن اور بیماریوں کا خدشہ شدید لاحق ہو جاتا ہے۔
دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھنا
سفید چینی کا زیادہ استعمال ٹرائی گلائیسرائڈ لیول، بلڈ پریشر سمیت سوزش پیدا کر سکتا ہے جس کے باعث دل کی بیماریاں ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
بڑھاپے کا جلدی آنا
باقاعدگی سے چینی کو استعمال کرنے سے گلائیکیشن کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جس سے جسم کا وقت سے پہلے ڈھلنے کا آغاز ہوتا ہے اور چہرے پر جھریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔
دانتوں کے مسائل پیدا ہونا
میٹھا کثرت سے کھانے سے دانتوں کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ منہ میں موجود بیکٹیریا اس میٹھے کو کھاتا ہے اور ایسڈ کو پیدا کرتا ہے جس سے دانتوں کو زنگ لگنے کے ساتھ کیویٹیز کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
غذایئت میں کمی ہونا
کثرت سے چینی کا استعمال ہمارے جسم میں موجود غذائیت سے بھرپور کھانوں کے اثرات کو کم کرتا ہے جس سے ہم اہم ترین وٹامنز اور منرلز سے محروم رہ سکتے ہیں۔
کینسر کا خطرہ پیدا ہونا
چینی کے زیادہ استعمال سے چھاتی، بڑی آنت اور لبلبے کے کینسر ہونے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

شیئر: