Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مالیاتی فراڈ کی 146 وارداتیں، دو غیرملکی گرفتار

ملزمان کو ابتدائی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔( فوٹو: اخبار 24)
 سعودی عرب میں مالیاتی فراڈ کی 146 وارداتوں کے الزام میں دو غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اخبار24 نے مدینہ ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’ملزمان میں ایک پاکستانی اقامہ ہولڈر ہے جبکہ انڈین شہری وزٹ ویزے پر مقیم ہے‘۔
ملزمان مالیاتی فراڈ کےلیے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو ٹھکانے کے طور پر استعمال کررہے تھے جہاں سے جعلسازی کےلیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز اور موبائل سمز برآمد ہوئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جعلی شناخت اور اشتہارات کے ذریعے متاثرین کا ڈیٹا حاصل کیا اور بینک اکاونٹس سے رقوم  نکالیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مملکت کے مختلف علاقوں سے رپورٹوں کی تعداد 146 تک پہنچ گئی۔ 22 ملین ریال سے زیادہ مالیاتی فراڈ کیا گیا‘۔
’ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: