Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ریلوے کی جانب سے گاڑیوں کے لیے ’کارگو‘ سروس

’مال گاڑی‘ سروس کا پہلا معاہدہ الجبرکمپنی کے ساتھ کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ریلوے  ’سار‘ اورالجبرکار کمپنی کے مابین بندر گاہ  سے اندرون شہر گاڑیوں کی منتقلی کےلیے ’مال گاڑی ‘ کی سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ریلوے کمپنی سار چار برس تک الجبر کمپنی کی گاڑیوں کی منتقلی کی سروس فراہم کرے گی ۔ 
’سار‘ کی جانب سے گاڑیوں کی منتقلی کا معاہدہ پہلی بار کیا گیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت سعودی ریلوے مختلف گروپوں کو لاجسٹک سروس کی نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
الجبر کمپنی کے ساتھ معاہدہ اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ 
سار کے چیئرمین ڈاکٹر بشار المالک نے الجبر کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لاجسٹک خدمات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بنیادی تبدیلی کے حوالے سے سٹراٹیجک تصور پرعمل درآمد کی جہت میں فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا‘۔ 

شیئر: