Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ ،جعلسازی اور رشوت کے الزام میں 146 افراد زیرحراست

نومبر 2023 کے دوران 341 مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی (فوٹو: عکاظ)
سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) نے کہا ہے کہ’جعلسازی، منی لانڈرنگ، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں 146 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق نزاھۃ نے جمعے کو بیان میں کہا کہ ’نومبر 2023 کے دوران 341 مشکوک افراد کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’جن عہدیداروں حراست میں لیا گیا ان کا تعلق داخلہ، انصاف، صحت، تعلیم، بلدیات و دیہی و آباد کاری امور اور زراعت کی وزاتوں سے ہے۔ 
نزاھہ کا کہنا ہے ’فوجداری قانون کے  تحت 146 افراد کو حراست میں لیا گیا ان میں سے بعض کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ 
’ زیرحراست افراد پر رشوت، اثر و نفوذ کے ناجائز استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات ہیں۔ پوچھ گچھ  مکمل ہونے پر انہیں عدالت کے حوالے کیا جائےگا‘۔ 

شیئر: