Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا چوتھا گروپ امارات پہنچ گیا

زخمی فلسطینی بچوں کے ساتھ اہل خانہ کے 43 افراد بھی ہیں۔ (فوٹو: وام)
زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا چوتھا گروپ سنیچر کو امارات پہنچ گیا۔
امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق مصر کے العریش ایئرپورٹ سے ایک طیارہ ابوظبی پہنچا ہے جس میں 77 ایسے بچے بھی تھے جنہیں طبی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
زخمی فلسطینی بچوں کے ساتھ اہل خانہ کے 43 افراد بھی ہیں۔

 متحدہ عرب امارات نےغزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا ہے۔ (فوٹو: وام)

یاد رہے متحدہ عرب امارات نے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا ہے۔ طیاروں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔
 متحدہ عرب امارات نےغزہ کی پٹی میں ایک فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا ہے۔
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد غزہ بھیجی گئی ہے جبکہ شہری بھی عطیات کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔
آئی سی آر سی کی عہدیدار کلیئر ڈالٹن کا کہنا ہے کہ عرب امارات اور خلیجی ممالک بہت فراخ دلی سے امداد بھیج رہے ہیں لیکن جس نوعیت کی تباہی کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کے لیے بہت زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔

شیئر: