Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی پکوان ذائقہ دار ہیں‘ الولیمہ فیسٹول میں امریکی فیملی کے تاثرات

امریکی فیملی کا کہنا تھا فیسٹول سے سعودی پکوان اور کلچر سے واقف ہوئے( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ’الولیمہ‘ فیسٹول کا وزٹ کرنے والی امریکی فیملی نے مملکت کے ذائقے دار کھانوں کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کیے ہیں۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی فیملی نے کہا کہ ’الولیمہ فیسٹول سے سعودی پکوان اور کلچر سے واقف ہوئے‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ’ یہاں میں ’العریکہ‘ کے بارے میں جاننا چاہتا تھا میرے ایک امریکی دوست نے اس بارے میں بتایا تھا۔ میری خواہش تھی کہ الولیمہ پکوان فیسٹول میں اس کا لطف حاصل کرو۔ں سچی بات یہ ہے کہ یہ ذائقے دار ڈش ہے‘۔ 
امریکی شہری کا کہنا ہے’ وہ چھ سال سے ریاض میں ملازمت کررہے ہیں مگر سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے پکوانوں کے بارے میں معلومات اس سال پہلی مرتبہ ملی ہیں‘۔ 
ان کا کہنا تھا کہ’ الولیمہ فیسٹول میں سعودی قہوہ اورالجریش کے ذائقے نے دل موہ لیا یہ واقعی بہت عمدہ ہیں‘۔ 
امریکی فیملی کا کہنا تھا’ انہیں الجریش پکوان بہت اچھا لگا۔ اس کا تجربہ شاندار رہا‘۔ 

شیئر: