Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : ڈاکٹری نسخے کے بغیر کونسی دوا لانے پرپابندی

مصدقہ ڈاکٹری نسخے کے بغیر مذکورہ دوا لانا قانونی طور پر منع ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
کویتی پبلک پراسیکیوشن نے کہا  ہے کہ کویت سے مصدقہ نسخے کے بغیر بیرون ملک سے (Night Calm) دوا لانے کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر قانونی  بازپرس ہوگی۔ 
کویتی جریدے الرای کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ (Night Calm) زوبی کلون مادے کے  کاروباری ناموں میں سے ایک ہے۔
وزیر صحت کے حکم پر  1987 میں جاری کردہ انسداد منشیات کے قانون کے ضابطہ  نمبر 4 میں درج ہے۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے تاکید کی ہے کہ (Night Calm) سے متعلق مصدقہ نسخہ کسی اور کے حوالے کرنا  یا مصدقہ نسخے کے بغیر مذکورہ دوا لانا قانونی طور پر منع ہے۔  

شیئر: