Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ شیرون سٹون العلا کے دلفریب مناظر میں کھو گئیں

ہالی وڈ سٹار شیرون سٹون دسمبر میں العلا کے سحر انگیز تاریخی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان دنوں سعودی عرب پہنچی ہوئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے سفر کے دوران معروف فلمسٹار نے العلا کی تخلیقی اور ثقافتی زندگی کو جاننے کے لیے بنیادی روایتی دستکاریوں کی درسگاہ الدیرہ کا بھی دورہ کیا۔

امید ہے دنیا بھر کے فلم ساز العلا کو دورہ ضرور کریں گے۔ فوٹو عرب نیوز

الجدیدہ آرٹس ڈسٹرکٹ میں خواتین کے لیے قائم اس مدرسے میں شیرون سٹون نے کھجور کے پتوں کی چٹائیاں، مٹی کے برتن، چمڑے کی تیاری، سیرامکس پر کندہ کاری اور کپڑوں پر کشیدہ کاری میں مہارت رکھنے والے مقامی کاریگروں سے بات چیت کی۔
معروف ہالی وڈ سٹار نے کہا کہ العلا کے دورے کے موقع پر میں اپنے آپ کو سب سے زیادہ دلکش اور خوبصورت جگہوں میں سے ایک میں محسوس کر رہی ہوں۔

شیرون نے الجدیدہ آرٹس ڈسٹرکٹ میں مدرسہ الدیرہ کا دورہ کیا۔ فوٹو انسٹاگرام

 انہوں نے کہا کہ مملکت تیزی سے ترقی کرنے والا اور سب سے تیزی سے ابھرتا ہوا ملک ہے۔
گذشتہ سال کے اپنے مملکت کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  میں سعودی عرب میں نمایاں ترقی اور تبدیلی دیکھ رہی ہوں جب کہ العلا کے تاریخی علاقے میں پہلی بار آئی ہوں۔
مملکت میں خواتین کے حقوق کی ابھرتی ہوئی لہر واضح نظر آ رہی ہے اور جس گرمجوشی سے میرا استقبال ہوا ہے اس کی میں انتہائی مشکور ہوں۔

سعودی عرب میں نمایاں ترقی اور تبدیلی دیکھ رہی ہوں۔ فوٹو الشرق الاوسط

انہوں نے العلا میں روایتی دستکاریوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئےاقدامات کی بھرپور تعریف کی۔
شیرون نے مزید کہا کہ العلا قدیم بنیادیں رکھنے والا ایک جدید شہر ہے جہاں مختلف قسم کے پتھر، سنگ مرمر اور چمڑے جیسی قدرتی اشیاء کو انتہائی مہارت سے دیدہ زیب اور جدید ڈیزائنوں میں ڈھالا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کے طور پر میں یہاں کے مقامی آرٹ ورک اور تمام رنگ جو باریک بینی سے مقامی پودوں سے تیار کئے گئے ہیں یہ سب دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہوں۔

آرٹسٹ نے  روایتی دستکاریوں کے تحفظ پر اقدامات کی تعریف کی۔ فوٹو انسٹاگرام

انہوں نے العلا میں قائم سنیما کا بھی دورہ کیا جہاں حجرہ کے علاقے کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔
علاقے کی سحرانگیزی کی تعریف کرتے ہوئے شیرون نے کہا کہ یہ علاقہ تقریبا مریخ پر ہونے کی طرح ہے اور اس کی ارضیاتی تاریخ انتہائی غیر معمولی ہے۔
مجھے امید ہے کہ دنیا بھر سے فلم ساز اس جگہ کا مشاہدہ کرنے کے لیے العلا کو دورہ کریں گے۔

العلا میں غیر معمولی انسانی اور قدرتی ورثہ حیرت انگیز ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

قبل ازیں النصر فٹبال کلب کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بھی العلا کا دورہ کیا اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے انسٹاگرام پیج پر علاقے کی قدرتی تاریخ کو سراہا۔
رونالڈو نے  انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا ہے ’ یہاں سعودی عرب  کے تاریخی علاقے العلا میں غیر معمولی انسانی اور قدرتی ورثہ حیرت انگیز ہے۔‘

شیئر: